شمالی کورین حکمران کے سوتیلے بھائی ہلاک 2 عورتیں زہریلی سوئی چبھو کر فرار

Kim Jong un Brother Dead

Kim Jong un Brother Dead

کوالالمپور (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان پر اپنے سوتیلے بھائی کم جنگ نام کو ہلاک کرنے کا الزام لگ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے ایئر پورٹ پر دو عورتوں نے زہر کی سوئی چبھو کر انہیں قتل کر دیا، دونو ں بھائیو ں کے درمیان تعلقات کشیدہ چلے آرہے تھے۔

کم جانگ نام شمالی کوریا کے سربراہ کے بڑے بھائی تھے ،وہ سابق حکمران کم جانگ ال کے بیٹے تھے لیکن دونوں کی مائیں مختلف تھیں۔