شمالی کوریا کا آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ

Ballistic Missiles Fired

Ballistic Missiles Fired

سیئول (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے تاہم حکام کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے بلیسٹک میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کی سیکیورٹی کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس اپریل میں بھی شمالی کوریا نے آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا تھا جسے شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان نے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم جب چاہیں جنوبی کوریا اور امریکا کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔