شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 17 دہشت گرد ہلاک

Jet Plan

Jet Plan

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

تازہ کارروائی میں سترہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل اور شوال میں کی گئی ہے۔