شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 8 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیر ستان (جیوڈیسک) شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ مکان میں موجود 8 افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ یکم جون کو بھی امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 6شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔