شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

Fighter Jet

Fighter Jet

راولپنڈی (جیوڈیسک) دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری۔ امن دشمنوں پر پاک فوج کا ایک اور وار۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں افغانستان کی سرحد کے قریب برمند کے علاقے میں بمباری کی۔

جیٹ طیاروں کی تازہ کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی خفیہ پناگاہوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

واضح رہے آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں نے بھاگ کر افغان سرحد کے قریب خفیہ پناگاہیں بنا لی تھیں۔