شمالی شام میں پناہ گزینوں کیلئے نیا شہر بنایا جائے: ترک صدر

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے تجویز پیش کی ہے کہ شمالی شام میں پناہ گزینوں کے لیے ایک نیا شہر بنایا جائے۔

اردگان کے مطابق شہر میں سارا انفراسٹرکچر ترکی بنا سکتا ہے لیکن تعمیراتی کام کے اخراجات عالمی برادری اٹھائے۔

اردوگان نے بتایا اوباما کے ساتھ اس تجویز پر تبادلہ خیال ہو چکا ہے لیکن حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔