انجمن حسینی ناروے میں انیس رمضان یوم ضربت کی مناسبت سے مجلس عزاء منعقد ہوئی

اوسلو (پ۔ر) انجمن حسینی ناروے میں یوم ضربت کی مناسبت سے مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے ادارے کے امام و مذہبی سکالرڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے خطاب کیا۔ انھوں نے حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور ان کی تعلیمات پر زور دیا۔ فضائل محمد و آل محمد (ص) بالخصوص قرآن و احادیث کی روشنی میں فضائل امام علی (ع) بیان کئے اور پھر ان کی شہادت کے مصائب پڑھے گئے۔ مجلس عزا ء کے دوران شعراء سید مزورحسین بخاری، سید انورکاظمی، مرثیہ خواں شفقت رضا خان، نوحہ خواں کیپٹن ریٹائرڈ سرفراراکبر، نوحہ خواں نعیم اکبر اور منقبت خواں عقیل عباس آف سرگودھا نے نذرانہ عقید ت پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجمن حسینی کے سیکرٹری ضیغم عباس نے انجام دیئے۔ اس دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مجلس کے اختتام پرماتم داری بھی ہوئی۔نماز مغرب کی امامت علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے کرائی۔ افطاری کا اہتمام سماجی و کاروباری شخصیت ے چوہدری جاوید خا ن آف دھنی کی طرف سے کیا گیا تھا۔ انجمن حسینی کے نائب صدر سید کریم شاہ نے شرکاء مجلس کا ادا کیا۔

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza

Majlis e Aza