بدنام زمانہ قید خانے گوانتانامو سے چار قیدی سعودی عرب منتقل

Guantánamo Prisoner

Guantánamo Prisoner

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کے بدنام زمانہ قید خانے گوانتانامو سے چار قیدیوں کو سعودی عرب منتقل کر دیا گیا ہے۔

بدنام زمانہ قید خانے گوانتانامو سے چار قیدی سعودی عرب منتقل
امریکہ کے بدنام زمانہ قید خانے گوانتانامو سے چار قیدیوں کو سعودی عرب منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 40 سال کی عمر کے تین یمنی اور ایک سعودی عرب کے باشندے کو سعودی عرب روانہ کر دیا گیا ہے ۔

صدر اوباما نے صدر بننے سے قبل گوانتا نامو جیل کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا اور صدر بننے کے چند روز بعد اس جیل کو بند کرنے کے حکمنامے پر دستخط کیے تھے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں

۔وہ اپنی مدت صدارت ختم ہونے سے قبل اس جیل میں موجود قیدیوں کو ان کے آبائی ملکوں میں بھیجنا چاہتے ہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ ان قیدیوں کی بیرون ملک منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں۔