دو نومبر دو نمبر لیڈران کی پسپائی کا دن ثابت ہو گا

PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) دو نومبر دو نمبر لیڈران کی پسپائی کا دن ثابت ہو گا۔ دو نمبر لیڈر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے ایک بیان میں کہی،انھوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کا حساب لینے والے تو خود بھی اس میں شامل ہیں وہ پہلے اپنا حساب دیں ۔انھوں نے کہا کہ دو سال قبل دھرنے دینے والے گملہ نہ ٹوٹنے کے دعوے تو بہت کرتے تھے اب تو پولیس پر بھی حملہ کرنے سے باز نہیں آ رہے۔

شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ سرحد کے وزیر اعلی باغی ہو چکے ہیں وہ عوامی لیڈر نہیں ہیں ،وزیر اعلی کو چاہیے کہ وہ عوام کے کام کریں نہ کہ انہیں اسلام آباد کے خلاف اکسائیں ۔جنرل سیکرٹری نے مذید کہا کہ پاک چائینہ کوری ڈور ہمسائیہ ممالک سمیت پاکستان میں موجود کچھ سیاسی جماعتوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔