NBPکے تحت 27نومبر ٹریفک قوانین آگاہی واک میں اہم شخصیات شرکت کرینگے۔ اویس اسد خان

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ساوتھ ٹریفک پولیس زیشان صدیقی نے کہا لے کہ 27 نومبر اتوار کو نیشنل بینک کے تعاون سے منعقدہونے والی ٹریفک قوانین آگہی واک کو کراچی ٹریفک پولیس DIG ٹریفک آصف اعجاز شیخ کی قیادت میں بھر پور تعاون کرے گی یہ اعلان انہوں نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر ملک کے نامور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپور ٹس کے سربراہ اویس اسد خان بھی موجود تھے جبکہ شر کا میں غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان ،علیم خان موسی ، قمر علی قریشی ، سعید آزاد ، پرویز اقبال انورفاروقی اور دیگر موجود تھے۔

زیشان صدیقی نے کہا کہ واک میں کراچی ٹریفک پولیس کے افسران اور ملازمان کے علاوہ پولیس کے دیگر شعبوں کے افسران ملازمان اور ان کے خاندان کے افراد بھی شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ اس واک کے بہترین مقاصد برامد ہونگے اور عام آدمی کو ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل ہوگی اس موقع پر اویس اسد خان نے انکشاف کیا۔

یہ مقام مسرت ہے کہ وزیراعلی سندھ ، اور صوبائی کابینہ کے افراد کے علاوہ اعلی سول فوجی افسران اور دنیا کے عظم کھلاڑی بھی شرکت کرینگے اویس اسد خان نے کہاکہ میرے لئے یہ بات بہت حوصلہ افزا ہے کہ کر اچی کا الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ کراچی کے تعلیمی ادارے ، آرٹس کو نسل اور مختلف کھیلوں اور سماجی تنظیمیں بھی اس واک میں بھر پور تعاون کررہی ہیں جبکہ DHAکے ایڈمنسٹریٹربریگیڈیرز بیراحمداور ان کی پوری ٹیم بھی ہماری بھر پور مدد کررہی ہے۔