نوشہرہ: نامعلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سلمیٰ نامی خاتون اپنے 2 بیٹوں اور دیور کے ساتھ پشاور میں شادی میں شرکت کرکے نوشہرہ آرہی تھی۔

بدرشی کے مقام پر نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی، جس سے سلمیٰ اور اس کا 7سالا بیٹا جاں بحق، جبکہ خاتون کا دوسرا بیٹا اور دیور زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔