ایٹمی دھماکوں کی یاد میں یوم تکبیر آج منایا جا رہا ہے

Youm-e-Takbir

Youm-e-Takbir

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی قوم آج یوم تکبیر جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔ آج کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی پاور بن کر ابھرا۔ 28 مئی 1998 ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی انیسویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

عالمی دباؤ اور پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں سے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

بلوچستان میں چاغی کی پہاڑی پر ایٹمی دھماکوں سے پاکستان دنیا کی ساتویں جبکہ مسلم دنیا کی پہلی جوہری قوت بنا۔

امریکا اور یورپ نے دھماکوں پر سخت معاشی پابندیاں عائد کر دیں مگر نوازشریف حکومت نے عوام کے ساتھ مل کر ان کا مقابلہ کیا۔