جوہری پروگرام پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے ‘ جی کیو ایم

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور قرض کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے طویل جدوجہد ‘ شب و روز محنت اور مثالی قربانیوں کے بعد جوہری قوت کے حصول کو یقینی بناکر پر امن ایٹمی ریاست کا درجہ حاصل کیا ہے اور چونکہ بھارت مسلسل پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہے اسلئے پاکستان کسی بھی قیمت پر نہ ایٹمی پروگرا م کو رول بیک کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتامگر وزیر خزانہ کا یہ کہنا کہ ” کھربوں کا قرض چڑھ جائے پھر بھی ایٹمی پروگرام رول بیک نہیں ہوگا۔

قوم کیلئے تشویش انگیز اور اس بات کا عندیہ ہے کہ” حکمران طبقہ ایک بار پھر قرض اتارو ملک سنوارو“جیسی کسی مہم کے ذریعے عوام کو لوٹنے کے ساتھ جوہری توانائی کے تحفظ کے نام پر اپنے تعیش کیلئے بین الاقوامی اور مالیاتی اداروں سے مزید قرض کے حصول کی منصوبہ سازی میں مصروف ہیں۔