ایٹمی ٹیکنالوجی کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے احسان مند ہیں، عدنان شیخ

PPP

PPP

کراچی (پریس ریلیز) پاکستان کو دنیا میں ایٹمی طاقت کے طور پر سامنے لانے کے لئے اپنی جان کی بھی پروا کئے بغیر جو کوششیں اور قربانیاں دیں اورٹیکنالوجی کے حصول کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کا جس احسن طریقے سے سدباب کرنے کا انتظام کیا اس کے لئے قوم آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی احسان مند ہے۔

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن اور سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل عدنان شیخ نے گزشتہ دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان قائد اعظم کے فلسفہ کی تکمیل تھی جبکہ تعمیر پاکستان قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مقصد حیات تھاشہید بھٹو جانتے تھے کہ تعمیر پاکستان کی تکمیل عوام کی انتظامی معملات سے آگاہی وعوامی شمولیت کے بغیر ناممکن ہے اور اسی مقصد کی خاطر شہید بھٹو نے پاکستان سے محبت کرنے والے عوامی جیالوں کو ایک جسم کی مانند جمع کیا اور انہیں اور انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام دیا۔

لیکن دشمنان پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستانن سے محبت کا یہ اندازپسد نہ آیا اور ان کے خلاف سازشی عمل شروع کردیا جو شہید بھٹوکے عدالتی قتل تک جاری رہا لیکن قائد عوام کے فلسفہ سے محبت کرنے والے جیالوں نے شہیدبھٹو کی بیٹی کی رہنمائی میں قائد کے مشن کو آگے بڑھانا شروع کر دیا مگر دشمنوں نے شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی قتل کرادیا آج قائد کے جیالے بھٹو کے جانشین بلاول بھٹو کی قیادت میں ایک بار پھر گامزن ہیں اور یہ نعرہ لگا رہے ہیں کہ تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا۔