بغیر نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی ایس پی عبد الرحمن

DSP and Muharar

DSP and Muharar

تلہ گنگ (انٹرویو ٹیم:ملک عامر نواز،اشفاق ٹہی،اشفاق بڈھیال) ڈی ایس پی تلہ گنگ عبد الرحمن نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل تلہ گنگ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر چوری ،ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے۔تلہ گنگ میں بغیر نمبرپلیٹ اور بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل چلانے والوں کاروائی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ میں سود در سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔سود در سود کے تمام معاملات میرے علم میں ہیں اور میں کمیٹی بنا کر ان سود خوروں کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔