او پی ایس لیگل ونگ کا باضابطہ آغاز تقریب میں او پی ایس کی قیادت نے بھرپور شرکت کی

OPS Legal Wing Ceremony

OPS Legal Wing Ceremony

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) اوورسیز پاکستانی سالیڈرٹی گروپ کی جانب سے مانچسٹر کے ایک مقامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس محفل کو سجانے میں اورسیز سولیڈیرٹی گروپ کے گریٹر مانچسٹر چیپٹر کے انفارمیشن سیکرٹری حماد محمود نے کلیدی کردار اد کیا۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد او پی ایس کے لیگل ونگ کا باضابطہ آغاز تھا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بے شمار قانونی مسائل ہوتے ہیں اور ان کے حل کے لیے کوہئ فورم موجود نہیں ہے۔ قیصر باری کی اس تنظیم میں شمولیت سے یہ مسلئہ حل ہو گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو قانونی مسائل پر اب ہر طرح کے مشورے قیصر باری کے چیمبر سے مل سکتے ہیں ۔ وقفہ سوالات میں بہت سے سوالات کے جوابات او لی ایس کے عہدیداران نہ دے پائے لیکن یہ پریس کانفرنس پھر بھی او پی ایس کی کامیاب پریس کانفرنس رہی۔ ممبران کی تنظیم سے نکالے جانے کے سوال پر چئیرمین جاوید ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے تنظیم سے لوگوں کو خود نکالا ہے۔تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کے لیے پلس نیوز کے مالک اور ایڈوکیٹ قیصر باری جو کی او پی ایس کے لیگل ایڈوائزر ہونگے نے بھی شرکت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا۔ تقریب میں چئیرمین جاوید ملک، پریذیڈنٹ عمار سہیل، گوہر الماس خان، پامیلا ملک، شاہد جنجوعہ،نبیل جاوید اور انفارمیشن سیکرٹری حماد محمود نے شرکت کی۔

OPS Legal Wing Ceremony

OPS Legal Wing Ceremony