اوباما افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد نصف کرنے کا اعلان اگلے ماہ نیٹو اجلاس میں کریں گے: امریکہ

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک اعلیٰ امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کو نصف کرنے کا فیصلہ اگلے ماہ ہونے والی نیٹو سمٹ میںکریں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے بتایاکہ ہمارے لیے یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ امریکا کے نیٹو اتحادی ممالک اس وقت افغانستان سے اپنی افواج کو کم کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور کچھ ممالک تو اپنی افواج کو بڑھانے کی بات کر رہے ہیں۔