اوباما کا مزید 250 امریکی فوجی شام بھیجنے کا اعلان

Barack Obama

Barack Obama

ہینوور (جیوڈیسک) جرمنی کے شہر ہینوور میں صنعتی میلے کے دورے کے دوران صدر اوباما نے تصدیق کی کہ انہوں نے فوجی شام بھیجنے کی منظوری دے دی ہے لیکن یہ فوجی لڑائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

صدر اوباما نے کہا امریکی فوجی داعش کے خلاف لڑائی میں مصروف مقامی ملیشیا کی مدد کریں گے اور انہیں تربیت دیں گے۔ امریکی فوجیوں کی مزید تعیناتی کے بعد شام میں غیر لڑاکا فوجیوں کی تعداد تین سو ہو جائے گی۔

دو روز پہلے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدر اوباما نے شام میں زمینی فوج بھجوانے کے امکان کو رد کر دیا تھا۔