اوباما اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ملاقات

Obama-Donald Trump Meeting

Obama-Donald Trump Meeting

واشنگٹن (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو اڑھائی ماہ بعد صدارتی عہدے کو سنبھالیں گے نے موجودہ صدر باراک اوباما سے وائٹ ہا­­­­ؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی انتظامیہ کی حوالگی کے عمل پر غور کیا گیا ہے۔

ایک گھنٹہ 35 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ بڑے خوشگوار ماحول میں ملاقات سر انجام پائی ہے۔ بطور امریکی صدر ان کی پہلی ترجیح اقتدار کی شفاف انداز میں منتقلی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب صدر ہوسکتے ہیں اگر وہ کامیاب ہوئے تو یہ ملک کی کامیابی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے میں اور میری ٹیم نومنتخب صدر کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے اور یہ امریکا کے مفاد میں ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر تمام کام کریں، ملکی ترقی کے لئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملک کی خدمت کرنا ہوگی۔

اپنی اہلیہ مشل أوباما کی ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ سے ملاقات ہونے کا ذکر کرنے والے صدر أوباما کا کہنا تھا کہ وہ عبوری دور سے گزرنے والی ٹرمپ فیملی کے لیے ہر ممکنہ آسانیاں فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ملاقات کے دوران نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما سے زندگی میں پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی لیکن یہ ملاقات 10 منٹ سے بڑھ کر ڈیڑھ گھنٹے تک پہنچ گئی جس میں مختلف معاملات پر بات چیت کی گئی اور خاص طور پر ملاقات میں کچھ اچھے اور کچھ مشکلات معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کے ساتھ مل کر بہت خوشی ہے اور مستقبل میں ہی ان کو ساتھ لے کر چلنے کو تیار ہیں اور امید ہے کہ ملک کا اچھا صدر بننے کی کوشش کروں گا۔