اوباما کی نائجیرین صدر بوہاری سے ملاقات، دہشتگردی سمیت اہم امور پر بات چیت

Obama, Nigerian President, Meeting

Obama, Nigerian President, Meeting

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے نائجیریا کے صدر محمد بوہاری سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام اور دوسرے امور پر گفتگو کی۔

صدر اوباما نے انسداد دہشت گردی میں امریکہ اور نائجیریا کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بوکو حرام کے حملوں پر انھیں شدید تشویش ہے اور انہیں یقین ہے کہ اسے شکست دینے اور نائجیریا کی خوش حالی میں حائل بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے صدر بوہاری بھرپور کوشش کریں گے۔ مئی میں صدر منتخب ہونے کے بعد صدر بوہاری کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے۔