اوباما کے اشتعال انگیز بیانات سے اقتدار کی ہموار منتقلی ڈی ریل ہو گی: ٹرمپ

Trump

Trump

نیویارک (جیوڈیسک) صدر منتخب ہونے کے بعد بھی ٹرمپ کی الزام لگانے کی روش برقرار ہے۔ ٹرمپ نے امریکی صدر براک اوباما پر اقتدار کی منتقلی میں روڑے اٹکانے کا الزام لگایا ہے۔

ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ سے اقتدار کی ہموار منتقلی ہونے کی سوچ غلط ثابت ہو رہی ہے۔

اوباما اشتعال انگیز بیانات سے اقتدار کی ہموار منتقلی کو ڈی ریل کر رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی ٹرمپ امریکی سیاسی نظام اور کئی اہم شخصیات پر مختلف الزامات لگا چکے ہیں۔