اوباما کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، جنگ بندی پر تبادلہ خیال

Obama and Salman Bin Abdul Aziz

Obama and Salman Bin Abdul Aziz

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ساتھ رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یمن میں جنگ بندی اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر مشاورت کی۔

امریکی صدر براک اوباما نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر سعودی عرب کے تحفظات پر بات چیت کی۔ ترجمان وائٹ ہائوس کے بیان کے مطابق صدر اوباما نے یمن میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن کے تمام اطراف کے شہریوں کے لیے اس تنازع کو ختم کرنے کی اہمیت واضح کرنا ہو گی۔