اوباما دورہ کیوبا کے دوران انسانی حقوق کا معاملہ اٹھائیں گے: ترجمان

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں صدر اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ کیوبا کے دوران توجہ کیوبا کے انسانی حقوق کے معاملے پر مرکوز رہے گی۔

وائس آف امریکہ کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان، جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ ’’صدر آفاقی انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حکومت ایسی ہونی چاہیئے جسے نہ صرف حقوق انسانی کا خیال ہو بلکہ ان کی فراہمی اور تحفظ کے لئے اقدامات کر سکے۔

وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ نے کہا کہ 21 اور 22مارچ کو صدر کے دورہ کیوبا کے دوران جان کیری اُن کے ہمراہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق اوباما کی ملاقاتوں کے لئے مہمانوں کی فہرست صرف وائٹ ہاؤس ہی طے کرے گا۔