اوباما اہلیہ کے ہمراہ کمیونٹی سروس سکول پہنچ گئے

Obama with Michelle Obama

Obama with Michelle Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما مارٹن لوتھر کنگ ڈے پر کمیونٹی سروس کے لیے واشنگٹن ڈی سی کے سکول پہنچے، جہاں انہوں نے قطار میں کھڑے بچوں میں کتابیں تقسیم کیں۔

صدر اوباما اور امریکی خاتون اول نے اپنے ہاتھ مٹی میں خوب گندے کئے اور بچوں کے ساتھ مل کر سبزیاں بھی اگائیں۔

امریکہ میں ہر سال جنوری کے تیسرے پیر کوشہری حقوق کی جدوجہد کرنے والے سیاہ فام لیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اس دن سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔