موٹاپے سے بچنے کیلئے شکر کھانا کم کر دیں: عالمی ادارہ صحت

Obesity

Obesity

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک میں شکر کی مقدار انتہائی کم کر کے موٹاپے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں اور بڑوں کو خوراک میں شکر کی مقدار دس فیصد تک کم کر دینی چاہیے۔ گزشتہ کئی سال سے ایسی چیزوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جن میں شکر، گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار زیادہ ہے۔

2014 میں 1.9 ارب سے زائد افراد موٹاپے کا شکار تھے جسکی بڑی وجہ شکر کا زیادہ استعمال تھا۔

ماہرین کے مطابق خوراک میں شکر کی مقدار کم کر کے نہ صرف موٹاپے سے نجات ممکن ہے بلکہ دانت بھی محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔