موٹاپا کم کرنے کے لئے کالی مرچ کا استعمال نہایت مفید

Black Pepper

Black Pepper

امریکی ماہرین صحت نے کالی مرچ کے استعمال کو موٹاپا کم کرنے کے لئے نہایت مفید قرار دیا ہے ۔مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچ کئی بیماریوں کی دوا ہے، کالی مرچ میں موجود پیپرائن نامی جزانسانی بدن میں نہ صرف چکنائی کو جمنے بلکہ چکنائی کو نئے خلئے بنانے سے بھی روکتا ہے۔

کالی مرچ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے ، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافے کے لئے بھی مفید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اس کے علاوہ رنگ صاف کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کرکے نئے خلیوں کے بننے میں کارآمد ثابت ہوتی ہے جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔