اطاعت رسول سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔ پیر حسان حسیب الرحمن

Eid Milad un Nabi

Eid Milad un Nabi

کراچی (پ ر) عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و ممتاز روحانی پیشوا پیر محمد حسان حسیب الرحمان نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے حضور نبی کریم ۖ کے دربار ذیشان کو یہ شان عطا فرما رکھی ہے کہ جہاں کوئی بھی دھتکار ا نہیں جاتا بلکہ نوازا جاتا ہے۔

آپ ۖ کا در دولت وہ واحد دروازہ مبارک ہے کہ جس نے بھی آپ ۖ کی چوکھٹ کے ساتھ اپنا تعلق جوڑا اس کے مقدر کے ستارے بھی چمک گئے کیوں کہ آپ ۖ کی شان مبارک کو ہر آنے والی گھڑی میں خود رب رحمان بلند سے بلند تر فرما رہا ے جس کسی کو جو کچھ بھی جتنا بھی جب بھی انعام و اکرام ملا ہے آپ ۖ کے وسیلہ جلیلہ سے ملا ہے۔ حضور نبی رحمت ۖ کا میلاد منانا رب کریم کی سنت ہے کیو ںکہ رب کریم اپنے فرشتوں کے ساتھ ہر گھڑی آپ ۖ کا میلاد منا رہا ہے۔

جب رب کریم کسی سے بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کے دل میں اپنے پیارے حبیب ۖ کی محبت ڈال دیتے ہیں ۔ اپنے آقا ۖ کا میلاد پاک منانا گن گانا ‘ نعتیں پڑھنا اور کثرت سے آپۖ پر درود بھیجنا ہی در حقیقت ایمان کی معراج ہے ۔ملک کو اس وقت جس داخلی و خارجہ خطرات کا سامنا ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد المسلمین از حد ضروری ہے اور یہ اتحاد اپنے روحانی مرکز مدینہ منورہ کی جانب رجوع کر کے ہی حاصل کیا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ جشن عید میلاد النبی ۖۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ جبکہ دربار رسالت مآب ۖ میں نعت پاک کا نذرانہ الحاج محمد یوسف میمن ‘ قاری محمد وحید ظفر قاسمی ‘ الحاج ظفر شہباز قمر آفریدی’ سید الطاف شاہ کاظمی’ قاری رضا احمد جماعتی نے پیش کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے عالم ا سلام اور وطن عزیز کی سلامتی خوشحالی ترقی افواج پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا ئیں کیں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
گلزار احمد نقشبندی