آپ کے بال صحت مند ہیں یا نہیں؟ جانیے صرف 10 سیکنڈ میں

Hair

Hair

بالوں کا مسئلہ دن بدن سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ۔ کوئی اس وجہ سے پریشان ہے کہ اس کے بال ٹوٹ رہے ہیں ، تو کوئی بالوں میں چاندی اترنے کی وجہ سے۔ کچھ لوگ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ بس اب ان کے بال بالکل خراب ہوچکے ہیں اور وہ کبھی بھی کسی بھی وقت گنج پن کا شکار ہوجائیں گے۔

اس طرح کی مشکل صورتحال سے دوچار لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ہم آج آپ کو ایسا طریقہ بتارہے ہیں جس کی مدد سے آپ صرف 10 سیکنڈ میں یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کے بال صحت مند ہیں یا نہیں ۔ اس مقصد کے لیے آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ اپنا ایک صاف بال لیجیے۔

یہ انتہائی ضروری ہے کہ بال صاف ہو کیونکہ تیل یا دیگر کیمیکل لگے بالوں پر تجربہ کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ اب اس صاف بال کو پانی میں ڈالیے۔

اگر بال پانی پر تیرتا نظر آئے تو سمجھ جائیں کہ بال مکمل طور پر صحت مند ہیں ، اور اگر بال تیرنے کی بجائے ڈوب جائے تو سمجھ جائیں کہ بالوں میں مساموں کا مسئلہ ہے۔

بالوں میں مساموں کے مسئلے سے مراد یہ ہے کہ بالوں کی جڑوں میں بیچ بیچ میں نظر نہ آنے والے کھڈے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ پانی کھڈوں میں بھر کر بالوں کو نیچے لے جاتا ہے۔ اس کمزوری کی زیادہ تر وجوہ میں بالوں کو بار بار سیدھا کرنے ، بار بار رنگ کرنے اور آلودگی شامل ہیں۔

اس طریقے کے علاوہ ایک اور طریقے سے بھی آپ اپنے بالوں کی صحت کو جانچ سکتے ہیں۔ وہ یہ کہ بالوں کی لٹ پر نیچے سے جڑ تک ہاتھ پھیریں۔ اگر بالوں میں تھوڑا کھردرا پن محسوس ہو، تو آپ کے بال میں کھڈے ہیں، لیکن اگر بالکل ہموار محسوس ہوں، تو سمجھ جائیں کہ بال صحت مند ہیں۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اگر آپ کے بال صحت مند نہیں، تو اس کا ایک آسان حل ہے ۔ ہفتے میں ایک بار کوئی بھی بالوں کے ماسک کا استعمال کریں اور بال سیدھے کرتے ہوئے پروٹیکٹر کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ مسلسل بالوں کی کٹائی بھی کروائیں تاکہ آپ بالوں کی خراب اور کمزور نوکوں سے بچ سکیں۔