تعلیم کے ذریعے ہی قوموں کی ترقی ممکن ہے :غلام سرور

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز غلام سرور سپرا،ڈاکٹر سیف اﷲ چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر نعیم اﷲ نے گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں ضلع بھر کے پرنسپلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں تعلیم کی بہتر ی کیلئے کوشاں ہیں جس کے مثبت نتائج آرہے ہیں

اس موقع پرپر نسپل گورنمنٹ فقیر محمد فقیر کالج پروفیسر محمود سندھو،پرنسپل ایمن آباد کالج پروفیسر سرفراز ورک، پرنسپل قلعہ دیدار سنگھ کالج پروفیسر منشاء گورائیہ، پرنسپل اسلامیہ کالج پروفیسر نعیم مسعود، پرنسپل ڈگری کالج گکھڑ منڈی پروفیسر نعیم آصف چیمہ ودیگر بھی موجود تھے۔