مقبوضہ کشمیر : آسیہ اندرابی نے نئے سال کی سرکاری تقریبات کو مسترد کر دیا

Asiya Andrabi

Asiya Andrabi

سری نگر (جیوڈیسک) حریت رہنما آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نئے سال کی سرکاری تقریبات کو مسترد کر دیا۔

دختران ملت کی سربراہ اور خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر کی سیاحتی مقام گلمرگ پر نئے سال کی مناسبت سے ہونے والی سرکاری تقریبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نئے سال کے حوالے سے ہونے والے سرکاری تقریبات کاحصہ نہ بنے۔

آسیہ اندرابی کے مطابق یہ تقریبات شدت پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ حریت رہنما آسیہ اندرابی بھارت مخالف موقف کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔