مقبوضہ کشمیر: آزادی کے حق، بھارتی قبضے کیخلاف نعرے، احتجاجی مظاہرے

 Kashmir Protest

Kashmir Protest

سری نگر (جیوڈیسک) حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کی جد و جہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 68 سال سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے۔

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کر رہا ہے۔ جمعہ کے اجتماعات میں پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے۔