مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک اور کشمیری شہید

Srinagar Protest

Srinagar Protest

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مستقبل کا ایک اور معمار قابض بھارتی فوج کی گولی کا نشانہ بن گیا۔ بھارتی فوج نے بی ٹیک کے طالب باسط رسول کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

باسط رسول کی شہادت کی خبر ملتے ہی وادی بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے پاکستان پرچم لہرا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

شہید باسط رسول کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کے جنازے میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی۔

باسط رسول کی شہادت پر کشمیریوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوج کی درندگی نے برہان وانی کی شہادت کی یادیں ایک بار پھر تازہ کر دی ہیں۔