مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ظلم کیخلاف مکمل ہڑتال

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) بھارت میں کشمیری طلبا پر جنونی ہندوؤں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فارو ق سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا ۔

بھارت میں کشمیری طلبا پر تشدد کے خلاف وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ، ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں نے دی تھی ۔ وادی میں تعلیمی ادارے ، دفاتر اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی انتہائی کم ہے ۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق سمیت متعدد رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔

دوسری طرف نو اپریل کو ہونے والے احتجاج کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کرنے والا فوجی اہلکار مظاہرین کے سامنے نہ ٹھہر سکا اور بھاگ پڑا ، تاہم ہاتھ آنے پر مظاہرین نے اہلکار کی درگت بنا دی ۔