مقبوضہ کشمیر : فوجی کالونی کیخلاف احتجاجی مظاہرے، پاکستانی جھنڈا لہرایا گیا

Occupied Kashmir Protest

Occupied Kashmir Protest

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں فوجی کالونی کی تعمیر کے خلاف ریاست بھر میں بھرپور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سرینگر میں نماز جمعہ کے بعد کشمیریوں نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا اور آزادی کے نعرے لگاتے رہے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض افواج نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت فوجی کالونی کی آڑ میں غیر کشمیروں کو ریاست میں بسانے کی کوشش کر رہی ہے۔