مقبوضہ کشمیر : جگہ جگہ مظاہرے، پاکستانی پرچم پھر لہرا دیا گیا

Kashmir Protest

Kashmir Protest

مقبوضہ کشمیر (جیوڈیسک) حریت پسند کشمیریوں نے ایک بار پھر مقبوضہ وادی میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

جے این یو کے طالب علم رہنماء عمر خالد کی رہائی کے لئے نکالی گئی ریلی میں مظاہرین پاکستانی پرچم لے کر شریک ہوئے۔ ریلی کی قیادت حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کر رہے تھے۔

اس موقع پر میر واعظ کا کہنا تھا کہ ہر کشمیری یہ سمجھتا ہے کہ مقبول بٹ اور افضل گرو کا عدالتی قتل کیا گیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کے گولے پھنکے اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرین نے بھارت مخلاف نعرے لگائے اور بھارتی فورسز پر سنگ باری بھی کی۔