16 اکتوبر کو بلاول بھٹو کی قیادت میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائیگا۔ سید امجد علی شاہ

Meeting

Meeting

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کا شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں بلاول ہائوس سے شہداء کارساز یادگار تک منعقدہ ریلی کے حوالے سے انتظامات کے سلسلے میں ناتھا خان گوٹھ میں کارکنان کے اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دیا گیا۔

شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹائون ،گولڈ ٹائون ،عظیم پورہ ،ناتھا خان گوٹھ ،رفاہ عام ،الفلاح اور ناتھا خان گوٹھ سے کارکنان کا عظیم الشان قافلہ میں شرکت کرے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے سنیئر رہنما سید امجد علی شاہ نے کہاکہ 16 اکتوبر کو چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عظیم الشان ریلی شہر کراچی کی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گی۔

کراچی کی عوام کو شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلی میں شرکت کرکے یہ ثابت کر دیں گے یہ شہر جمہوریت پسندوں کا قلعہ ہے ۔اجلاس میں سندھ کونسل کے رکن احمد وسیم علوی ،سلیم الدین انصاری ،عبداللہ سولنگی کے علاوہ پیپلز پارٹی ،پیپلز یوتھ کے کارکنان اور عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔