ون ڈے رینکنگ جاری، قومی ٹیم کی آٹھویں پوزیشن مستحکم

Pakistan

Pakistan

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، گرین شرٹس کی آٹھویں پوزیشن مستحکم، کالی آندھی کو ون ڈے سیریز ہرانے کے بعد پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 89 سے 90 ہوگئے ہیں۔

شکست کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس کم ہو کر 83 رہ گئے۔

نوجوان بلے باز بابر اعظم اور محمد حفیظ کو شاندار پرفارمنس کا پھل ملا،بابر اعظم ایک درجہ ترقی کر کے آٹھویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔

محمد حفیظ 6 درجہ ترقی کر کے 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے،آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی وہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے،بولرز کی بات کی جائے تو کوئی قومی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔