پہلے ون ڈے میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

Sri Lanka Batting

Sri Lanka Batting

دمبولا (جیوڈیسک) پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا کے رنگیری رمبولا انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور سری لنکا نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 8 رنز بنا لئے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے تلکارتنے دلشان اور کوشال پریرا نے اننگز کا آغاز کیا۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ سیمرز کے لئے اچھی دکھائی دے رہی ہے اور سری لنکن ٹیم کو کم سے کم رنرز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکا کی جانب سے آل راؤنڈر ملینڈا سروردا کو ون ڈے کیپ دی گئی ہے۔