جھنگ کی خبریں 5/8/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کوانکی دہلیزپر علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی اور فعال بنانے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں محکمہ صحت کے افسران اور عملہ ورکنگ کے دائرہ کار کو بڑھائیں۔یہ بات انہوںنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں موبائل ہیلتھ سروس کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خالد غنی،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عامر شہزاد،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر، ایم ایس ڈاکٹر حاشر اورڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظفر سیال کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ موبائل ہیلتھ سروس کے اغراض ومقاصد کو پوراکرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے کیونکہ یہ عوام کیلئے ایک اچھا پیغام ہے۔انہوںنے کہا کہ موبائل ہیلتھ سروس کے جھنگ میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں جس کے دائرہ کار کو بڑھا کر تحصیل شورکوٹ میں بھی آغاز کیا جا رہاہے یہ سروس گردو نواح کے مختلف دیہی علاقوں میں جا کر مقامی لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر ے گی۔دریں اثناء ڈی سی او غازی امان اللہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران انہوںنے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں سے علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے گفتگو کی۔بعد ازاں انہوںنے اراضی ریکارڈ سنٹر شورکوٹ کا بھی دورہ کیااور فرد ملکیت و انتقالات کے سلسلہ میں آنے والے اراضی مالکان سے سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے گفتگو کی۔ انہوںنے محکمانہ سروسز کے معیار میں بہتری لانے کے حوالہ سے سٹاف کی حاضری ، صفائی ستھرائی اوردیگر امور کی مانیٹرنگ کو روزانہ کی بنیاد پر سو فیصد یقینی بنانے پر زور دیا۔ڈی سی اوغازی امان اللہ نے انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر کو ہدایت کی کہ اراضی مالکان کی زیر التواء درخواستوں کو جلد از جلد نمٹائیںاس ضمن میں عوام کی خدمت، فلاح و بہبود اور دادر سی اور فرض کی بجا آوری میں کسی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) 10اگست تک مسائل حل نہ ہوئے تو دَما دَم مست قلندرہوگا۔سکولوں کو PEFاور دانش اتھارٹی کودینے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین نے ایک اساتذہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ تحفظ و بہبود کی قسم اٹھارکھی ہے ، پنجاب بھر کے دورے کریں گے اور اساتذہ کو متحد کرکے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 25 جولائی اور یکم اگست کی میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری نے یقین دلایا تھا کہ اساتذہ اپ گریڈیشن ،PEFاور دانش اتھارٹی کے حوالے نہ کرنے پر غور کریں گے ۔ ہم ہٹ دھرم نہیں اگر حکومت اساتذہ مسائل حل کردے تو ہمیں احتجاج کا شوق نہیں ۔ اس موقع پر مرکزی صدر شعبہ خواتین فرخندہ عثمان نے کہا کہ اساتذہ مسائل کے حل ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم نہ کبھی جھکیں ہے نہ کبھی بکے ہیں ،اساتذہ برادری ہمارے ساتھ ہیں انشاء اللہ اساتذہ مسائل حل کراکے دم لیں گے۔

Jhang

Jhang

Jhang

Jhang