ملکہ کی خبریں 30/05/2015

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) سرکاری آرڈر نظر انداز کر دئیے گئے۔پرائیویٹ اسکولوں نے ہزاروں کے فیس کارڈ بچوں کے ہاتھوں میں تھما دئیے۔ عوام کا شدید رد عمل۔ڈی سی او گجرات سے ایکشن لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے گلیا نہ اور گر دونوا ح کے بیشتر پرا ئیویٹ اسکولوں نے ڈی سی ا و گجرا ت کے ا حکا ما ت ہوا میں اڑا دئیے اور غریب عوام کے بچوں کو 3ما ہ کی فیس یک مشت جمع کروا نے کے با قا عدہ کا رڈجا ری کر دئیے جسے وا لدین نے شدید رد عمل کا ا ظہا ر کیا ہے اور ڈی سی او گجرا ت سے مطا لبہ کیا ہے کہ پرا ئیویٹ اسکولوں میں یک مشت فیس جمع کرنے والوں کے لا ئسنس منسو خ کیے جا ئیں ۔ وا ضع رہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کے ما لکا ن عملے کو 5سے10ہزا ر روپے تک ما ہ وار تنخواہ دیتے ہیں جس سے گھر کا چولہا جلا نے میں دشوا ری کا سا منا کرنا پڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ( عمر فا رو ق اعوا ن سے ) 77سالہ بوڑھا 60سال بعد اپنے گھرواپس لوٹ آیا ۔ملک فضل الہی کی جائیداد پر قبضہ کرنے والوں کا ماننے سے انکار ۔ای ڈی ہیلتھ نے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ۔تفصیل کے مطابق ملکہ کے رہائشی ملک فضل الہی ساٹھ سال بعد اپنے آبائی گاوں لوٹ آیا ۔فضل الہی کی عمر 77سال ہے اور وہ اپنے گاوں ساٹھ سال بعد واپس لوٹ آیا ہے ۔ملک فضل الہی نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنی ساٹھ سالہ زندگی میانوالی اور لیہ میں گزاری ہے ۔میری ملکہ میں 10بیگہہ سے زائد ملکیتی زمین موجود ہے میرے والدین بہت غریب تھے اور بچپن میں ہی ان کا انتقا ل ہو گیا تھا ۔میری جائیداد پر میرے قریبی رشتہ دار قابض ہیں ۔اور مجھے اپنا ماننے سے بھی انکاری ہیں ۔جبکہ قابضین نے ملک فضل الہی کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ حاصل کر کے زمین اپنے نام کروائی ہوئی ہے ۔ملک فضل الہی نے بتایا کہ میں اب اپنے آبائی گاوں ملکہ میں ہی رہوں گا ۔انھوں نے کہا کہ میری جان کو بھی خطرہ ہے ۔تھانہ گلیانہ مجھے تخفظ بھی فراہم کرے ۔ملک فضل الہی اب سابق ناظم یو سی ملکہ ملک محمد اقبال کے پاس رہ رہے ہیں ۔ملک فضل الہی نے اپنا برتھ سرٹیفکیٹ بھی ای ڈی او گجرات کے آفس سے بنوا لیا ہے ۔اور نادرا سے شناختی کارڈ بھی بنوانے لئے درخواست دے دی ہے ۔قانون اس حوالے سے کس طرح حرکت میں آتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ( عمر فا رو ق اعوا ن سے ) پو لیس تھا نہ گلیا نہ کا مو ضع ڈو گہ تہا ل میں چھا پہ ۔ 20لٹر غیر قا نو نی پٹر و ل پکڑ کر سمیع اللہ و لد مطیع اللہ پر مقد مہ در ج کر کے حو الا ت میں بند کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ( عمر فا رو ق اعوا ن سے ) تھا نہ گلیا نہ کے مو ضع تہا ل میں گو رنمنٹ پر ا ئمر ی سکول کے ما سٹر کو سکول میں گھس کر گا لیا ں دینے پر ہیڈ ما سٹر محمد ر یا ض و لد محمد حسن کی ر پو رٹ پر ز یر دفعہ 506/186/ ملز م طا ہر اقبا ل و لد محمد شر یف قو م جٹ سا کن تہا ل کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے تفتیش شر و ع کر دی ہے۔