تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

Mosazai

Mosazai

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان نے افغان حکومت کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتا۔ پاک فوج صرف اپنے دفاع میں کارروائی کرتی ہے۔

افغانستان کے ساتھ تعمیری روابط کے لئے ذمہ دارانہ پالیسی پر کاربند رہیں گے۔ توقع ہے کہ افغان حکومت سرحد پر ایف سی اہلکاروں کی شہادت جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے کام کرے گی۔