اوگرا میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، عوام کے 23 ارب روپے ہوا ہو گئے

OGRA

OGRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) 2012ء اور 2013ء میں اوگرا میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ عدالتوں میں کیس کی پیروی نہ کر کے اوگرا نے قومی خزانے کو ساڑھے 17 ارب روپے کا ٹیکا لگا دیا۔

رپورٹ کے مطابق سوئی گیس کمپنیوں سے سالانہ فیس کی مد میں 4 ارب 82 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، ایل این جی ٹرمینل میں بے ضابطگیوں پر جرمانے کے 25 کروڑ روپے بھی وصول نہ ہو سکے۔ سی این جی اسٹیشنز سے سالانہ معائنہ فیس کی مد میں 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان کیا گیا جبکہ گیس کے ترسیلی نقصانات حد سے تجاوز کرنے پر 12 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی وصول نہ کیا جا سکا۔