اوگرا کرپشن کیس، غیر مشروط معافی پر توقیر صادق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے اوگرا کرپشن عملدرآمد کیس میں سابق چیئرمین توقیر صادق کی غیر مشروط معافی کے بعد توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں، جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ کرپشن ناقابل برداشت ہے نیب کی کمائیوں پر نظر رکھیں گے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کی عدالت نے توقیر صادق کی طرف سے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر بھی غیر مشروط معافی مانگنے پر توقیر صادق کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

سپریم کورٹ نے توقیر صادق کو اوگرا کرپشن کیس سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی لگا دی۔ عدالت نے اوگرا میں مبینہ بھرتیوں اور موجودہ انتظامیہ کی کرپشن کے خلاف محمود اختر نقوی اور محمد یاسین کی درخواست نمٹا دی۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے، کرپشن کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نیب کی کمائیوں پر نظر رکھیں گے، اگر اوگرا میں کچھ اب بھی غلط ہو رہا ہے تو درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔