اوگرا کی سفارشات مسترد، پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار کھنے کا اعلان

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کی سفارشات مستردکرتے ہوئے حکومت نے آئندہ ایک ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار کھنے کا اعلان کر دیاہے۔ وزيرخزانہ اسحاق ڈارکہتے ہيں آئندہ ماہ کيلئے پٹروليم مصنوعات پرکيش سبسڈی ديں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کيا جارہا، بلکہ آئندہ ایک ماہ کیلئے قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 74 روپے في لٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہيں ہوگا، اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز دی گئی تھی جسے مسترد کرديا گيا ہے،اوگرا کی جانب سے پٹرول کي قيمت ميں 1.20 روپے اور ہائي سپيڈڈیزل کی قيمت ميں 1.10 روپے فی لیٹر کمی جبکہ مٹي کے تيل کي قيمت ميں پندرہ روپے انيس پيسے اور لائٹ ڈيزل کي قيمت ميں دس روپے پينسٹھ پيسے في ليٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔