او آئی سی کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کیلئے کردار ادا کرے: میر واعظ

Mirwaiz Umar Farooq

Mirwaiz Umar Farooq

سرینگر (جیوڈیسک) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اسلامی تعاون تنظیم پر زو ر دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ شہریوںکا قتل عام رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔

میر واعظ عمر فاروق نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کے نام خط میں تحریک آزادی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔