آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ، نقل و حمل کیلئے دفعہ 144 مسترد

Oil Tankers

Oil Tankers

کراچی (جیوڈیسک) آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن نے حکومت سندھ کی جانب سے آئل ٹینکرز کی نقل و حمل کے لیے دفعہ 144 کو مسترد کر دیا۔

چیئرمین ٹینکرز ایسوسی ایشن یوسف شہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئل ٹینکرز کیخلاف زبردستی ہوئی تو ملک بھر میں تیل کی سپلائی میں خلل آئے گا۔

یوسف شہوانی کے مطابق ذولفقار آباد ٹرمینل میں نہ پانی ہے اور نہ دیگر سہولیات اور ایسی صورت میں منتقلی ناممکن ہے۔

چیئرمین آئل ٹینکرا یسو سی ایشن نے الزام لگایا کہ متعلقہ اداروں نے پیسہ خرد برد کرلیا جس کے سبب اب تک منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔