اوکاڑہ : جی ٹی روڈ پر وین، بس اور ٹریلر میں ٹکر، تین افراد جاں بحق

Accident

Accident

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر وین ، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق 15زخمی ہوگئے۔

شدید دھند کے باعث اوکاڑہ ملٹری فارم ہیڈ کوارٹر کے قریب لاہور سے ساہیوال جانے والی وین، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے، تیز رفتاری کے باعث وین، ٹریلر کے پیچھے جا ٹکرائی اور پیچھے سے آنے والی بس نے بھی وین کو ٹکر مار دی۔

حادثہ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 15 کے قریب زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے چار افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔