اوکاڑہ : رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق

Accident

Accident

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ میں بصیر پور کے قریب رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔