77 سالہ بوڑھا 60 سال بعد اپنے گھر واپس لوٹ آیا

Gulyana

Gulyana

گلیانہ (نامہ نگار) 77 سالہ بوڑھا 60 سال بعد اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔ ملک فضل الہی کی جائیداد پر قبضہ کرنے والوں کا ماننے سے انکار۔ ای ڈی ہیلتھ نے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

تفصیل کے مطابق ملکہ کے رہائشی ملک فضل الہی ساٹھ سال بعد اپنے آبائی گاوں لوٹ آیا ۔فضل الہی کی عمر 77سال ہے اور وہ اپنے گاوں ساٹھ سال بعد واپس لوٹ آیا ہے ۔ملک فضل الہی نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنی ساٹھ سالہ زندگی میانوالی اور لیہ میں گزاری ہے ۔میری ملکہ میں 10بیگہہ سے زائد ملکیتی زمین موجود ہے میرے والدین بہت غریب تھے اور بچپن میں ہی ان کا انتقا ل ہو گیا تھا ۔میری جائیداد پر میرے قریبی رشتہ دار قابض ہیں۔

مجھے اپنا ماننے سے بھی انکاری ہیں ۔جبکہ قابضین نے ملک فضل الہی کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ حاصل کر کے زمین اپنے نام کروائی ہوئی ہے ۔ملک فضل الہی نے بتایا کہ میں اب اپنے آبائی گاوں ملکہ میں ہی رہوں گا ۔انھوں نے کہا کہ میری جان کو بھی خطرہ ہے ۔تھانہ گلیانہ مجھے تخفظ بھی فراہم کرے۔

ملک فضل الہی اب سابق ناظم یو سی ملکہ ملک محمد اقبال کے پاس رہ رہے ہیں ۔ملک فضل الہی نے اپنا برتھ سرٹیفکیٹ بھی ای ڈی او گجرات کے آفس سے بنوا لیا ہے ۔اور نادرا سے شناختی کارڈ بھی بنوانے لئے درخواست دے دی ہے۔قانون اس حوالے سے کس طرح حرکت میں آتا ہے۔