اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی بدترین کارکردگی کی وجہ پچ تھی: مصباح الحق

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

مانچسٹر (جیوڈیسک) میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ الیسٹر کک اور جو روٹ نے اچھی بیٹنگ کی۔ یاسر شاہ کے لیے پچ میں کچھ نہیں تھا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں کم سکور پر آؤٹ ہونے کے بعد میچ میں کم بیک نہیں کر سکے۔

ٹاپ آرڈر بلے باز لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔